خصوصی بچوں اور یتیموں کی دیکھ بھال ایک بڑی عبادت ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پیر 8 اگست 2016 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی بچوں اور یتیموں کی دیکھ بھال ایک بڑی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی بہترین عبادت ہوگی جب آپ انہیں معاشرے کا کارآمد رکن بنائیں گے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو اسپیشل اور یتیم بچوں کے خیابان اطفال و نونہال اور دارلسکون کے دورے کے موقعہ پر کہی جہاں پر انہوں نے یوم آزادی کے پروگرامز میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر بچوں نے قومی نغمیں اور ٹیبلوز پیش کئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقعہ پر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے ان میں تحائف اور قومی پرچم بھی تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دارلسکون کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے 100ملین روپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا تاکہ مزید بچوں کو رہائش کی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کی خدمات سے متاثر ہوا ہوں او رمیں آپ لوگوں کی مدد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا۔

متعلقہ عنوان :