کوئٹہ دہشت گردی کا المناک واقعہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، مفتی محمدنعیم

حکمران اگر مخلصانہ کوششیں کریں تو دہشت گردی ایک دن میں ختم ہوسکتی ہے

پیر 8 اگست 2016 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کوئٹہ دہشتگردی کے المناک اور درناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خدارا اب حکمران ہوش کے ناخن لیں دہشت گردی کیخلاف متحدہوجائیں ، حکمران اگر مخلصانہ کوششیں کریں تو دہشت گردی ایک دن میں ختم ہوسکتی ہے ،امریکا ، اسرائیل اور ہمارے پڑوسی ممالک پاک چین راہداری منصوبوں سے خوفزدہ اور اس منصوبے کو سپوتاژ کرنا چاہتے ہیں، کوئٹہ بدترین دہشت گردی کا واقعہ راہداری منصوبوں کو سپوتاژ کرنے کی سازش ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری مذمتی بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حکومت دہشت گردی قابو کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،حکمرانوں کو سوچنے کی ضرورت ہے آخر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں ہم ناکام کیوں ہیں، ہر سانحہ کے بعد مذمت،اعلانات اور فوٹو سیشن کرکے خاموشی اختیار کی جاتے اور دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع مل جاتاہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں اس کے باوجود اس مسئلہ کو عالمی سطحی پر نہیں اٹھایا جارہاہے ،ا نہوں نے کہاکہ کوئٹہ کاالمناک ودردناک واقعہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے و دہشت گردی کے واقع میں بھارتی ’’را ‘‘ملوث ہوسکتی ہے، کیونکہ بھارت سمیت ہمارے پڑوس ممالک پاک چین راہد اری منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتے ، انہوں نے کہاکہ قوم کو متحد ہوکر اس دہشت گردی کے ناسور سے جھٹکارے کی پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے خودکش حملہ ہو یا دہشت گردی اسلام کسی صورت تخریب کاری کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کے نام دہشت گردی کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ جب دہشتگرد کچھ عرصہ کیلئے پلاننگ پر مصروف ہوتے ہیں تو حکمران دہشت گردی کو ختم کردیا کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے اور خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جس کے فائدہ اٹھاکر دہشت گردمنظم طریقے سے مذموم کاروائی سرانجام دیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے واقعے میں بکھری لاشیں دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رو رہاہے، خدار ار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحدہوجائے کب تک ہم دشمنوں کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو شہید کراتے رہیں گے ۔