کوئٹہ دہشتگردی قومی سانحہ ہے ،انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی ،ہسپتالوں اور مریضوں کو ٹارگٹ کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں‘بڑی تعداد میں وکلاء،صحافیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ،فول پروف سیکیورٹی کے دعوے بے نقاب ہوئے
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے کوئٹہ بار کے صدر کے قتل کی مذمت
پیر 8 اگست 2016 22:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کوئٹہ ہسپتال میں خود کش حملہ کی مذمت اور درجنوں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور کہاکہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور بلوچستان کو خون میں نہلا دیا ،انہوں نے بڑی تعداد میں وکلاء ،صحافیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں اور مریضوں کو ٹارگٹ کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔انسانیت کے یہ دشمن کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ، وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی رہنما?ں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ دہشتگردی نے فول پروف سیکیورٹی کے حکومتی دعو?ں کو بے نقاب کر دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا گیا عوامی تحریک سمیت پاکستان کا ہر شہری سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی دہشتگردی کی واردات ہوتی ہے تو قوم کو قومی ایکشن پلان یاد آتا ہے جسے حکمرانوں نے منظور ہونے کے فوری بعد بھلا دیا تھا۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب قومی ایکشن پلان کی ہر شق پر اس کی روح کے مطابق عمل ہو گا اور کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہو گا۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ہر شہری کے قاتل یہ حکمران ہیں ،جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ کو سرے سے ہی سنجیدہ نہیں لیا۔سربراہ عوامی تحریک نے کوئٹہ ہسپتال میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے منہاج القرآن سے تعلق رکھنے والے منظر صدیق ایڈووکیٹ کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک سے گوجرانوالہ،فیصل آباد کے تنظیمی وفود نے شرکت کی۔سربراہ عوامی تحریک عوامی تحریک کے سپوکس پرسنز نے بھی ملاقات کی،اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور،بشارت جسپال،نور اﷲ صدیقی ،قاضی فیض الاسلام،اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ،عارف چودھری،عین الحق،عائشہ شبیر،قاضی شفیق ،راجہ زاہد بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.