مضر صحت پانی بیچنے والوں کو چین کی طرح سزائے موت دینے کا حکم دیا جائے
سپریم کورٹ میں منرل واٹر کی فروخت کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں متفرق درخواست دائر
پیر 8 اگست 2016 22:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ میں منرل واٹر کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
(جاری ہے)
،سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اﷲ خان کی طرف سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام بڑی چھوٹی کمپنیاں مضر صحت منرل واٹر کی فروخت میں ملوث ہیں، دھوپ لگنے کے بعد بوتل کے کیمیکلز پانی میں شامل ہوجاتے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے بوتل میں بند رہنے کے بعد منرل واٹر ازخود مضر صحت ہو جاتا ہے، منرل واٹر بنانے والی کمپنیاں بااثر ہیں اس لئے کوئی سرکاری محکمہ ان کیخلاف کارروائی نہیں کرتا۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تمام کمپنیوں کے منرل واٹر پر پابندی عائد کی جائے اور مضر صحت پانی اور دودھ کی فروخت میں ملوث افراد کو چین کی طرح سزائے موت دی جائے۔جبکہ حکومت کو پانچ سو فٹ گہرے ٹیوب ویل کھود کر عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.