ہائیکورٹ نے پیمرا کے60 افسران کی متنازع سنیارٹی لسٹ پرعملدآمد روک دیا ،چیئرمین پیمرا سے وضاحت طلب
پیر 8 اگست 2016 22:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے60 افسران کی متنازع سنیارٹی لسٹ پرعملدآمد روکتے ہوئے چیئرمین پیمرا سے 30 اگست تک وضاحت طلب کر لی۔
(جاری ہے)
سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار اسسٹنٹ منیجر پیمرا لاہور حافظ جمیل اصغر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے پیمرا میں آٹھ کیٹگریز بنا کر سنیارٹی لسٹ مرتب کی ہے جس کی وجہ سے سینئر افسر جونیئر اور جونیئر افسر سینئر بن گئے ہیں۔
چیئرمین پیمرا نے متنازع سنیارٹی پر عملدآمد کرنے کیلئے آئندہ ہفتے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پیمرا کی محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس اور متنازع سنیارٹی لسٹ پر عملدرآمد روکنے ‘ملازمت کے قانون کے مطابق پیمرا کے افسروں کو ترقیاں دینے کا حکم دیا جائے۔۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیمرا افسران کی متنازع سنیارٹی لسٹ پر عملدرآمد روکتے ہوئے چیئرمین پیمرا سے30 اگست تک وضاحت طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.