چین ، مرکزی حکومت یتامیٰ اور ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلابچوں کے گزارہ الا?نس کے لئے مزیدفنڈ مختص کرے گی

پیر 8 اگست 2016 22:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) مرکزی حکومت ایچ آئی وی/ایڈز کے مرض میں مبتلا بچوں اور یتامیٰ کے لئے بنیادی اخراجات الا?نس کے لئے مزید فنڈ مختص کرے گی۔ یہ بات وزارت خزانہ نے پیر کو بتائی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ پر ایک اعلامیہ کے مطابق وزارت رواں سال کے لئے الا?نس فنڈ میں مزید700ملین یوآن (105.1 امریکی ڈالر ) مختص کرے گی۔

(جاری ہے)

پہلے دیئے جانے والے 1.24بلین یوآن کے علاوہ مرکزی حکومت کے امسال مزید 1.94بلین یوآن مختص کئے ہیں۔ چین کے کم ترقی یافتہ مغربی علاقوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کے مرض میں مبتلا زندگی گزارنے والے یتیموں اور بچوں کو ہر ماہ400دیئے جاتے ہیں جبکہ مرکزی علاقوں اور مشرقی صوبوں کے بچوں کو 300یوآن اور 200یوآن سالانہ دیئے جاتے ہیں چین میں 5لاکھ سے زائد یتیم بچے اور ایچ آئی وی/ایڈز میں مبتلا بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :