کوئٹہ میں ہولناک دھماکہ بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
پیر 8 اگست 2016 22:23
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعہ میں وکلاء اورصحافیوں سمیت درجنوں معصوم وبے گناہ افرادکے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پہلے بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کابہیمانہ قتل اوراس کے بعد اسپتال میں بڑا دھماکہ کرکے جس طرح دھماکہ کرکے معصوم وبے گناہ افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی ہے وہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
ندیم نصرت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء ، صحافیوں اوردیگر افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورزخمیوں کوجلد صحتیابی عطاکرے۔ ندیم نصرت نے بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کے قتل کی بھی شدیدمذمت کی اوران کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ قاتلوں کو گرفتارکیاجائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.