پاکستان تجارت کو فروغ دے کر معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتا ہے، پاکستان پرامن اور مہمان نوازلوگوں کا ملک ہے ،اس میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے

رومانیہ کے سفیر ایمیلی آنایان کااولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی طرف سے دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب

پیر 8 اگست 2016 22:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ایمیلی آنایان نے کہاہے کہپاکستان تجارت کو فروغ دے کر معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتا ہے، پاکستان پرامن اور مہمان نوازلوگوں کا ملک ہے ،یہاں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہیں۔ جن میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

رومانیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کے سات سال سے زائد قیام کے دوران پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ذوالفقار احمد کہوٹ نے ایمیلیان ایان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رومانیہ کے سفیر نے طویل مدت تک پاکستان میں قیام کیا۔ ہمیں امید ہے وہ پاکستان سے اچھی یادیں لے کر وطن واپس لوٹیں گے۔ تقریب کے اختتام پر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکی جانب سے ایمیلیان ایان کو شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :