کوئٹہ سول اسپتال سانحہ میں بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردوں کو پاکستان سے نیست ونابود کرکے دم لینگے پاک مٹی کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کردینگے ،بلوچستان کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کرکے دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ، دہشتگرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں جو پاک مٹی کو لہو لہو کرکے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن پوری طاقت سے کرنا ہوگا اوربے رحم آپریشن سے کچلنا ہوگا

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کابیان

پیر 8 اگست 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں خود کش حملے کی شدید مذمت اورسول سوسائٹی ،وکلاء وصحافیوں کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سول اسپتال سانحہ میں بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ،بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدمیت اسپتال پہنچنے پر وکلاء کی بڑی تعداد اسپتال پہنچی تو دھماکہ ہوگیا واقعے سے محسوس ہوتا ہے کہ دہشتگردوں نے پری پلاننگ کام کیا ہے ،دہشتگردی کی صرف مذمت کرنے سے اب کام نہیں چلے گا ،دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا ،بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختونخواہ کے اندرونی وخارجی راستوں کو سیل کرکے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ،دہشتگرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں جو پاکستان کو لہو لہو کرکے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،پنجاب حکومت دہشتگردوں کے خلاف حقائق پر مبنی اقدامات کرئے دہشتگردوں کے ہیڈ کواٹر اور نرسریاں جنوبی پنجاب میں موجود ہیں فوج ورینجرز کو پنجاب میں بھی دوسرے صوبوں کی طرح دہشتگردی کے خلاف کام کرنے دیا جائے ،قومی ایکشن پلان پر من وعن عمل کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا ،ایک طرف دہشتگرد عوام کا خون بہاکر قتل عام کررہے ہیں تو دوسری طرف معاشی دہشتگرد مظلوم غریب عوام کو بھوک وغربت کے ذریعے قتل کررہے ہیں ،بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ٹھوس ثبوت ماضی میں ملے ہیں ،حکمران بھارت سے دوستی کی بجائے مقبوضہ کشمیر پر دوٹوک بات کریں ،ملک میں جہاں بھی اور کسی بھی صف میں دہشتگرد موجود ہوں ان کا صفایا کیا جائے ،اسپتال انسانی جان بچانے کا ذریعہ ہوتے ہیں مگر دہشتگردوں نے ہسپتالوں کو نشانہ بناکر ظلم وبربریت کو بھی مات دے دی ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم شہید ہونے والے وکلاء ،صحافی ،سول سوسائٹی کے غم میں برابر کی شریک ہے ،دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن پوری طاقت سے کرنا ہوگا ،دہشتگردوں کو بے رحم آپریشن سے کچلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزا دلانے کیلئے ایسا طریقہ کار بنایا جائے کہ دہشتگرد عدالتوں کے ذریعے اپنے انجام کو پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے دہشتگردوں کو پاکستان سے نیست ونابود کرکے دم لینگے ،پاک مٹی کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کردینگے ،دہشتگردوں کے دن گنے جاچکے ہیں ہچکیاں لیتی دہشتگردی کو سپورٹ کرنیوالوں کو بھی دہشتگرد ہی جانا جائے گا ،دہشتگردوں کی گولیاں ختم ہوسکتی ہیں مگر وطن عزیز سے محبت کرنیوالوں کو سینے ختم نہیں ہوسکتے،حکومت ،ملکی سلامتی کے حساس ادارے ،اعلیٰ عدلیہ کوئٹہ سول اسپتال سانحہ کے کرداروں کو فوری گرفتار کرنے کے اقدامات کریں ۔