مزنگ پولیس کی کارروائی لاپتہ ہونے والے قصور کے رہائشی10سالہ حاسر علی کوبرآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا

پیر 8 اگست 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) مزنگ پولیس نے لاپتہ ہونے والے قصور کے رہائشی10سالہ حاسر علی کوبرآمد کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مزنگ پولیس نے دوران گشت ضلع قصورکے رہائشی10سالہ حاسر علی کو دیکھنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جس پر بچے نے بتایاکہ وہ ضلع قصور کا رہائشی ہے اوراس کے والدین اس کو کام کے سلسلے میں لاہور چھوڑ گئے ہیں اور میں راستہ بھول گیا ہوں جس پر پولیس نے بچے کے والد ین کے ساتھ رابطہ کیا اور بچے کے والد کو بلا کربچہ اس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے ہونے بچوں میں نوے فیصد سے زائداکثریت والدین سے ناراض ہو کر، راستہ بھول جانا،گھریلو تنازعہ،مدرسہ یا سکول میں استاد کی ڈانٹ یا کام کے ڈر سے گھر سے چلے جاتے ہیں اور خو د ہی واپس آجاتے ہیں۔ شہر میں لاپتہ بچوں کا واپس آجانا اس بات کی دلیل ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کا کوئی گروہ کا م نہیں کر رہابلکہ یہ تائثر بھی غلط ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کے نام پر بچے اغواء ہوتے ہیں کیونکہ اکثر واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ آج تک کسی نے تاوان مانگنے کی کال نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :