ٹیوٹا ساہیوال کول پلانٹ کوماہرافرادی قوت فراہم کرے گی،عرفان شیخ

پیر 8 اگست 2016 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ،بیجنگ لیوسن الیکٹرک ٹیکنالوجی لمیٹڈ چین کے تعاون سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ماہر افرادی قوت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے بیجنگ لیوسن الیکٹرک ٹیکنالوجی لمیٹڈ چین کے 4رکنی وفد سے خصوصی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں جنرل منیجر ڈینگ یوہوئی، لیو ہاؤ، شو یانن اور ہان زونگ چوآن شامل میں تھے۔ اس موقع پر ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، عائشہ قاضی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :