دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہے،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کوئٹہ دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 8 اگست 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس کو دہشت گردی کی شرمناک اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں میں ملوث عناصر اللہ کے غضب سے خود کو نہیں بچا پائیں گے اور بہت جلد انہیں کئے کی سزا مل کر رہے گی۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قو م ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔