وزیراعظم نوازشریف واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے

پیر 8 اگست 2016 22:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے سانحہ کوئٹہ کے بعد سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی اور بعد میں گورنر ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور شام کو واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سول ہسپتال میں ہونے والے واقعہ کے بعد اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچے اور کوئٹہ پہنچنے کے بعد سی ایم ایچ کا دورہ کیا جہاں دھماکہ میں زخمیوں ہونیوالوں کی عیادت اور بعدمیں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور کچھ دیربعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔