مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا سانحہ سول ہسپتال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

پیر 8 اگست 2016 22:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان نے سانحہ سول ہسپتال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے وکلاء ‘ صحافیوں اورعام شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اپنی تمام مصروفیات منسخ کرکے کوئٹہ پہنچے اور امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اب دہشت گردوں کیخلاف صوبائی حکومت اور فورسز ملکر موثرکارروائیاں کریں گی اور مسلم لیگ (ن) سانحہ کوئٹہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور شہید ہونے والے وکلاء اور صحافیوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔