یوم آزادی کے سلسلہ میں مختلف کھیلو ں کے مقابلہ جا ت جا ری ہیں،ڈسٹرکٹ سپو رٹس آفیسر

پیر 8 اگست 2016 23:08

لیہ۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ سپو رٹس آفیسر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ سپو رٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں مختلف کھیلو ں کے مقابلہ جا ت جا ری ہیں ۔ انہو ں نے بتا یا کہ ڈگری کا لج گر اوٴنڈ میں جشن آزادی فٹ با ل ٹو رنا منٹ جا ری ہے ۔ جس میں روزانہ شام 4بجے میچ منعقد کرا ئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور اس ٹو رنا منٹ کا فائنل 13اگست کو شام 7بجے کھیلا جا ئے گا ۔ انہو ں نے بتا یا کہ خواتین کی تفریخ کے لئے 9اگست کو صبح 9بجے ایم سی بوائز سکو ل میں لیڈیز ڈے کا پروگرام منعقد ہو گا ۔ اسی طرح صوبہ پنجا ب کے روایتی کھیل کبڈی کا ٹو رنا منٹ 9سے11اگست تک شام 4بجے میلاد گر اوٴنڈ میں ہو گا جبکہ دیسی کشتیاں 12سے14اگست تک شام 4بجے میلا د گراوٴنڈ میں ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :