عطائی ہومیوڈاکٹر وں کیخلاف کارروائی،4کلینک سیل

پیر 8 اگست 2016 23:08

لیہ۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء )ضلع لیہ میں انسداد ملا وٹ مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر عتیق الرحمن و ڈرگ انسپکٹر کر وڑ عامر شکیل گورما نی نے مشترکہ طور پر فتح پور ، کر وڑ لعل عیسن ، 111ایم ایل ، 98ایم ایل کے مختلف علاقوں میں اچانک معائنہ کے دوران عطا ئی ڈاکٹروں کے چارکلینک سیل جبکہ مختلف ہو میو ادویا ت کے سیمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے بسرا چوک کر وڑ میں نو ید احمد چنڈی کا کلینک ، 98ایم ایل میں ادریس احمد کا کلینک ، ہیڈ کمہا ری والا عبد الغفور کا کلینک ، چک نمبر111ایم ایل میں ندیم صادق کا کلینک ، عطائیت کے دھندے میں ملو ث ہو نے کی بنا ء پر سیل کر دیا گیا جبکہ ٹیل انڈس میں محمد رفیع ، کروڑ نشیب میں عصمت اللہ سرگا نی و انعام اللہ راجپوت کے ہو میو کلینک سے ادویا ت کے نمو نے حاصل کر کے تجزیہ کے لئے بھجوائے گئے ڈی ڈی او ایچ کر وڑ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے اس موقع پر بتا یا کہ تحصیل کروڑ میں حکو متی ہدایا ت کی روشنی میں عطا ئیت کے خا تمے تک یہ مہم جا ری رہے گی ۔