ماں بچوں کو وائی فائی کا پاس ورڈ دینے کے لیے روز نئی شرط لگاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 اگست 2016 23:39

ماں  بچوں کو وائی فائی کا پاس ورڈ دینے کے لیے روز نئی  شرط لگاتی ہے

آج کل مشہور ہے کہ اگر آپ کو گھر میں اپنے بچے نہ مل رہے ہوں تو وائی فائی کا سوئچ بند کر دیں۔ جلد ہی تمام بچے وائی فائی راؤٹر کے پاس پہنچ جائیں گے۔ آج کل بچوں کی اسی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماں نےا پنے بچوں سے گھر کے چھوٹے چھوٹے کام کرانے کے لیے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔

(جاری ہے)

امگر پر پوسٹ کی ہوئی ایک تصویر کے مطابق ایک ماں بچوں کو گھر کا کام کرنے کے بدلے ہی وائی فائی کا پاس ورڈ دیتی ہے۔

تصویر میں ایک تحریر دکھائی گئی ہے، جس میں بچوں کو ہدایات دی گئی ہے کہ آج کا وائی فائی پاس ورڈ حاصل کرنے کے لیے ماں کے فون پر صاف ستھرے کچن کی فوٹو بھیجیں۔ بچوں کی ممکنہ چالاکی سے نپٹنے کے لیے، کہ شاید بچے پرانی تصویر بھیج دیں، ماں نے شرط رکھی کہ نئی تصویر میں یہ چیزیں واضح نظر آنی چاہیں۔

ماں  بچوں کو وائی فائی کا پاس ورڈ دینے کے لیے روز نئی  شرط لگاتی ہے

متعلقہ عنوان :