بلوچستان کے سوراب شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی منگل 9 اگست 2016 00:14

بلوچستان کے سوراب شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے سوراب شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر سوراب میں پیر کے روز دیر رات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف زدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :