ائیر لینڈر 10۔دنیا کا سب سے بڑا ائیر کرافٹ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 اگست 2016 01:39

ائیر لینڈر 10۔دنیا کا سب سے بڑا ائیر کرافٹ

ائیر لینڈر 10(Airlander 10) دنیا کا سب سے بڑا ائیر کرافٹ ہے۔ یہ ائیر کرافٹ کئی سالوں سے تکمیل کے مراحل طے کرنے کے بعد اپنے ہینگر سے باہر آ گیا ہے۔ اس کی لمبائی فٹ بال سٹیڈیم سے زیادہ اور اونچائی 6 ڈبل ڈیکر بسوں سے بھی زیادہ ہے۔ائیر لینڈ 10 کی لمبائی 302فٹ اور چوڑائی 143فٹ ہے یعنی یہ ائیر کرافٹ سب سے بڑی ائیر بس، ائیر بس اے 380 سے بھی 50فٹ بڑا ہے۔

(جاری ہے)

اس ائیر کرافٹ کو آفیشل نام مارتھا گوائن ہے، جو اسکے بنانے والی کمپنی کے چیئرمین ، فلپ گوائن ، کی بیوی کا نام ہے۔


اس ائیر کرافٹ میں 13لاکھ کیوبک فٹ ہیلیم گیس بھری جا سکتی ہےاور یہ 20ہزار فٹ کی بلندی پر 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ایک دفعہ مکمل گیس بھرنے کے بعد یہ ائیر کرافٹ 5دن تک فضا میں رہ سکتا ہے۔ اس ائیر کرافٹ کو فوجی مقاصد کے لیے، فضا سے نکرانی کے لیے اور قدرتی آفات کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu