کوئٹہ دھماکے کے 29 زخمی پاک فضائیہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل

منگل 9 اگست 2016 11:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ بم دھماکے کے 29 زخمیوں کو پاک فضائیہ کے خصوصی ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ہدایت پر کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں ائیر فورس کے خصوصی ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سے سی ون تھرٹی طیارہ 29 زخمیوں کو لے کر کراچی کے فیصل بیس پر پہنچا۔ جہاں سے زخمیوں کو فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں پی این ایس شفا اور آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ائیر ایمبولیس کے کراچی پہنچنے سے قبل نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کو فیصل بیس طلب کیا گیا۔ کراچی منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں 14 سالہ لڑکی پروین بھی شامل تھی۔