کراچی،پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

منگل 9 اگست 2016 11:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ نیو سبزی منڈی ہنگورہ گوٹھ کے قریب گشت کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ۔ ادھر اورنگی ٹاوٴن مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم برکت اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :