ریاض: کار وں کے کرتب دکھانے والے شہریوں گاڑیاں ضبط کر لی جائیں: محمد بن نائف

منگل 9 اگست 2016 11:32

ریاض: کار وں کے کرتب دکھانے والے شہریوں گاڑیاں ضبط کر لی جائیں: محمد ..

ریاض: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی عرب میں کاروں کے کرتب دکھاتے شہری تقریباََ ہر بڑی سڑک پر ہفتے کے خاص دنوں میں دکھائیدیتے ہیں۔ ان افراد کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ سعودی ٹریفک پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیئے کاروں کے کرتب دکھانے والے شہریوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ حرمین شریفین کے نائب سرپرست محمد بن نائف نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ ” کار کے کرتب دکھانے والوں کے خلاف سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی دفعہ کار سے کرتب دکھانے والے کی گاڑی15دن کے لیئے ضبط کی جائے گی۔ 20,000سعودی ریال جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔دوسری دفعہ ایک ماہ کے لیئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔40,000سعودی ریال جرمانہ جبکہ تیسری دفعہ خلاف ورزی کرنے والے کی گاڑی ہمیشہ کے لیئے ضبط کر لی جائے گی اور ساتھ ہی 60,000سعودی ریال جرمانہ بھی کیاجائے گا۔ ڈرفٹنگ کرنے والوں کو بھی پہلی دفعہ 1000سعودی ریال ، دوسری دفعہ 1500سعودی ریال اور تیسری دفعہ خلاف ورزی پر 2,000سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ محمد نائف کے مطابق سخت سزاؤں کا مقصد نوجوانوں کو ایسے کرتب دکھانے سے منع کرنا ہے ۔ کیونکہ ان کے دوران متعدد دفعہ کرتب دکھانے والے اور عام شہری جان گنوا بیٹھتے ہیں۔