اتحادی طیاروں کی صنعاء کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری
منگل 9 اگست 2016 11:38
(جاری ہے)
وسطی شہروں نھم اور حرض میں بھی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صنعاء کے قریب واقع نھم کے علاقے میں حکومتی فورسز نے مزید پیش قدمی کی ہے۔
یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق اتحادی ممالک، یمن کی سرکاری فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے مل کر بنی فرج کے قریب جبل صلافیح الفقیہ کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس کے علاقے میں لڑائی کے دوران حوثی باغیوں اور صالح ملیشیا کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ شمال مشرقی صنعاء میں واقع نھم کے تبتی القرابیع اور الرکب قصبوں میں بھی لڑائی جاری ہے جہاں حکومتی فورسز مسلسل پیش قدمی اور باغی پسپا ہو رہے ہیں۔یمنی فوج کا کہناتھا کہ باغیوں نے جبل المنارہ کے مقام پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں تاہم دشمن کو بھرپور جوابی کارروائی کے دوران پسپا کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جبل المنارہ میں باغیوں کو غیرمعمولی جانی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔فوج نے جبل المنارہ کے بعض علاقوں کو باغیوں سے واپس لینے کے بعد علاقے میں شدت پسندوں کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے۔ باغیوں کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر چھپے ہوئے حوثی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ عدن شہر میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.