یمن میں قیام امن کے لیے مساعی ناکام نہیں ہوئیں،اقوام متحدہ
منگل 9 اگست 2016 11:44
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں یو این ایلچی کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات سے انخلاء ، سیکیورٹی امور کی ذمہ داری سرکاری فوج کے حوالے کیے جانے، ہتھیار ڈالنے اور ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے یمن کی آئینی حکومت کی مدد کے نکات پر اختلافات پیداہوئے ہیں تاہم توقع ہے کہ تمام اعتراضات جلد دور کیے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ولد الشیخ احمد کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کا فوجی حل مناسب نہیں۔ یمن کے بحران کو حل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کو فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسئلے کیحل پرآمادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے بحران کا مثالی حل خلیجی ممالک کی طرف سے پیش کردہ فارمولے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد میں مضمر ہے۔اقوام متحدہ کے مندوب نے جنگ کے باعث یمن کی دگرگوں معیشت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جنگ اور موجودہ معاشی بحران نے 85 فی صد یمنی عوام کو متاثر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ میں یواین ایلچی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ‘او آئی سی’ کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کہا کہ باغیوں کی جانب سے ریاستی کونسل اور پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا اعلان متوازی حکومت کی تشکیل کی کوشش ہے جس سے بحران مزید گھمبیر ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام متحارب گروپوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں جاری مذاکرات کی مساعی میں تعاون کرتیہوئے عالمی قراردادوں کی روشنی میں مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ یاد مدنی نے یمن کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.