بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ پاکستان منتقل ہونا چاہتا تھا، ایف آئی اے
منگل 9 اگست 2016 12:26
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تفتیش کے دوران امریکی شہری سے کئی سوالات پوچھے کہ وہ اپنی بیوی بنوشا خان کے بغیر مستقل طور پر پاکستان کیوں منتقل ہونا چاہتا تھا اور اس نے 24 گھنٹے کے اندر اندر 4 سال کا ملٹی پل ویزا کیسے حاصل کرلیا۔
اس واقعے کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی گئی جو امریکی شہری کو ویزے کے اجراء کے خلاف تحقیقات کرے گی۔مذکورہ امریکی شہری کو ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر راجہ آصف اور ان کے بیٹے احتشام الحق نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلیئر کیا، جس کے بعد دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار احتشام الحق کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ان کے والد سب انسپکٹر راجہ آصف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ میتھیو بیرٹ کو مئی 2011 میں جھنگ بھارتر کے علاقے میں حساس تنصیبات کی تصاویر لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اورپولیس نے ان کے قبصے سے حساس تنصیبات کے نقشے بھی برا?مد کیے تھے۔اْس وقت میتھیو بیرٹ کے ویزے کی معیاد کی مدت 11 دسمبر 2011 تک تھی تاہم انھیں 4 جون 2001 میں انٹیلی جنس ایجنسی کی درخواست کے بعد فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔امریکا واپس جانے کی بجائے میھتیو بیرٹ روپوش ہوگئے تھے، جنھیں ویزے کے معیاد کی مدت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ادھر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ندیم ظفر کو مبینہ طور پر میتھیوٹ بیرٹ کو کلیئر کرانے پر معطل کردیا گیا، ندیم ظفر کو اس سے قبل 2009 میں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کے ساتھ روابط رکھنے پر معطل کیا گیا تھا، اْس وقت وہ ایف ا?ئی اے میں انسپکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔بعدازاں ندیم ظفر چھٹیاں لے کر متحدہ عرب امارات چلے گئے اور 2013 میں وطن واپسی کے بعد ایف آئی اے سے دوبارہ وابستہ ہوگئے۔7 اگست کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ میں امریکی شہری کے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کی تحقیقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن ریٹائرڈ کیپٹن محمد الیاس کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔جے آئی ٹی کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کے مطابق ٹیم امریکی باشندے کو بلیک لسٹ قرار دیئے جانے کے بعد انھیں دوبارہ پاکستانی ویزا جاری کرنے کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔جے آئی ٹی امریکی باشندے کو ویزہ جاری کرنے کے معاملے پر ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ اور ایف آئی اے کے افسران کے خلاف بھی تحقیقات کرے گی۔جے آئی ٹی ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے کسی بھی افسر یا کسی بھی شخص کا ریکارڈ حاصل کرسکتی ہے۔جے آئی ٹی کو واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے 7 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.