مقبوضہ کشمیر ، طوفانی بارشوں کے باعث 7 افراد ہلاک ، متعدد رہائشی گھر تباہ

منگل 9 اگست 2016 12:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ درجنوں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے دریائے چناب اور توے خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جموں کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی نمائندے کے مطابق دریائے چناب اور توی میں طغیانی آنے کے باعث آس پاس بستیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :