انجلینا جولی جارج ٹاوٴن یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی

منگل 9 اگست 2016 12:38

انجلینا جولی جارج ٹاوٴن یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست۔2016ء) اداکارہ و فلمساز انجلینا جولی جارج ٹاوٴن یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی۔رپورٹ کے مطابق اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ جو لندن اسکول آف اکنامس میں وزیٹنگ لیکچرار کے طور پر لیکچر دے چکی ہیں اب واشنگٹن میں واقعہ جارج ٹاوٴن یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ انھوں نے لندن میں اداکارہ سے ملاقات کی تھی اور انجلینا نے ویزیٹنگ لیکچرار بننے پر آمادگی کا اظہارکیاتھا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :