اچھے کے ساتھ برا وقت بھی آ سکتا ہے اس لیے پیشگی تیاری ہونی چاہیے‘ماریہ واسطی

منگل 9 اگست 2016 12:38

اچھے کے ساتھ برا وقت بھی آ سکتا ہے اس لیے پیشگی تیاری ہونی چاہیے‘ماریہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست۔2016ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اچھے کے ساتھ برا وقت بھی آ سکتا ہے اس لیے پیشگی تیاری ہونی چاہیے،مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا نام ہی زندگی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مشکلات حالات میں جو انسان اپنے اعصاب پر قابو رکھتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔ماریہ واسطی نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں آئے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش رہتی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :