پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیدران کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پرافسوس کا اظہار

منگل 9 اگست 2016 12:52

سکھر۔ 9اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو , ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خورشید احمد میرانی نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں دہشتگردوں کو حملہ میں قیمتی انسانی جانوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں جن کے خلاف پوری قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا،جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن جاری ہے، ملک دشمن پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں،پاکستان کی ترقی دشمن ممالک کی نظروں میں کھٹک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک افواج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔