ابو ظہبی: 19روز سے مردہ خانے میں موجود غیر ملکی شہری کی لاش آج واپس بھجوائی جائے گی

منگل 9 اگست 2016 12:53

ابو ظہبی: 19روز سے مردہ خانے میں موجود غیر ملکی شہری کی لاش  آج  واپس بھجوائی ..

ابو ظہبی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): نجی کمپنی کے غیر ملکی ملازم کی لاش 19روز بعد آج ائیر انڈیا کی پرواز سے اپنے ملک روانہ کر دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری ہری شنکر کی لاش گزشتہ 19 روز سے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے مردہ خانے میں واجبات ادا نہ ہونے اور پیپر ورک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے رکھی ہوئی تھی ۔ ہری شنکر کو 21جولائی کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا تھا۔

جس کے بعد کمپنی انتطامیہ نے اس کے واجبات ادا نہیں کیئے تھے ۔

(جاری ہے)

ہری شنکر کا ایک بیٹا بھی دبئی میں ملازمت کرتاہے ۔ اسکے مطابق اپنے والد کی لاش کو وطن واپس بھیجنے کے لیئے پیپر ورک میں بڑی تاخیر ہوئی ۔ ہمیں اپنے والد کی لاش وطن روانہ کرنے کے لیے مختلف آرگنائزیشنوں سے رابطہ کرنا پڑا۔ ہندوستانی سفارت خانے سے بھی اس ضمن میں مدد لی گئی ۔ لیکن کمپنی نے ابھی تک میر ے والد کے واجبات ادا نہیں کیئے ۔ حالنکہ کمپنی کے اس روہئے ککی وجہ سے ہی میرے والد کو جان لیوا دل کا دورہ پڑا تھا۔ لیکن کمپنی نے نعش لے جانے کا این اہ سی جاری کر دیا تھا۔ جس کے باعث نعش کو اپنے وطن واپس بھیجنے میں مدد ملی۔