کوئٹہ واقعہ کے خلاف سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مظاہرہ

منگل 9 اگست 2016 12:57

سکھر۔ 9اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں ٹی وی کیمرہ مینوں اور صحافی سمیت دیگر کی شہادت اور زخمی ہونے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں صحافیوں، فوٹو جرنلسٹس، ٹی و ی فوٹو گرافرز سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب کے صدر جان محمد مہر، پی ایف یو جے کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لالہ اسد پٹھان، سکھر یونین ٓآف جرنلسٹ کے صدر جاوید میمن سمیت دیگر نے خطاب کیا اور واقعہ کی پرزور مذمت کی۔