افغان وزارت دفاع کا ملک کے مختلف حصوں میں آپریشنوں میں 700کے قریب عسکریت پسندوں کوہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ ‘ ننگر ہار میں نیٹو کے فوجی قافلے پر حملے پر دو فوجی زخمی‘ لوگر میں جھڑپوں کے دوران 15طالبان ہلاک ‘کنڑ میں عسکریت پسندوں نے 5مقامی شہریوں کو اغواء کرلیا ‘ ہلمند میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری
منگل 9 اگست 2016 13:02
(جاری ہے)
ان میں 518 عسکریت پسند ہلاک اور 188کے قریب زخمی ہوگئے یہ کارروائیاں ننگر ہار ‘ کنڑ‘ لغمان ‘ پکتیکا‘ پکتیا‘ خوست ‘ قندھار‘ زابل ‘ ہلمند ‘غور‘ فرح ‘ قندوز ‘ تخار اور لوگر صوبوں میں کی گئی ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 19 آپریشنز جاری ہیں اور زیادہ تر توجہ مشرقی اور جنوبی صوبوں پر ہیں ۔
ننگر ہار میں نیٹو کے فوجی قافلے پر حملے پر دو فوجی زخمی ہوگئے ‘ حکام کے مطابق گزشتہ روز بہسود کے علاقے میں نیٹو کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے ‘ وسطی صوبہ لوگر میں جھڑپوں کے دوران 15طالبان ہلاک ہوگئے۔اسی طرح کنڑ میں عسکریت پسندوں نے 5مقامی شہریوں کو اغواء کرلیا ‘ دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجہ میں ایک افغان فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق بم دھماکہ باگرامی کے علاقے میں اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔صوبہ غزنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں دو بچیاں بھی شامل تھیں۔ صوبہ فرح میں اسی نوعیت کے ایک دھماکے میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ دریں اثناء صوبہ ہلمند میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے افغان حکام نے بتایا کہ ہلمند کے تین اضلاع نادعلی ‘ گارم سیراور ضلع نواء میں طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے حکام کے مطابق اس لڑائی میں اب تک متعدد عسکریت پسند اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.