اقوام متحدہ کی شام کے شہر الیپو میں متحارب فریقوں سے انسانی ہمدردی کی بنیادپر جنگ بندی کی اپیل

منگل 9 اگست 2016 13:02

اقوام متحدہ ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) اقوام متحدہ نے شام کے شہر الیپو میں متحارب فریقوں سے انسانی ہمدردی کی بنیادپر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی ہمدردی کے امورکیلئے اقوام متحدہ کے دفتر(اوسی ایچ اے) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت بھی الیپو شہر میں 2لاکھ 75ہزار سے زائد شہری جولائی سے محصور ہیں جنہیں اشیائے خوراک،صحت اوربجلی کے مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

الیپو شہر اورملک کے دیگر حصوں کو ملانے والی شاہراہ لڑائی کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے بند ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید تشویش ناک ہوگئی۔شام کیلئے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اورانسانی ہمدردی امور کے رابطہ کار یعقوب الہھیلو اورعلاقائی ہومینیٹرئین کوآرڈی نیٹرکیون کینیڈی نے منگل کو اپنے مشترکہ بیان میں لڑائی کے فریقوں سے شہر میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی اورکہاکہ محصورشہریوں تک امداد کی رسائی کیلئے جنگ بندی ضروری ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ لڑائی کی وجہ سے شہری ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :