پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن 2 رکنی سائیکلنگ ٹیم کو 40 روزہ تربیت کیلئے کوریا بھجوائے گی

منگل 9 اگست 2016 13:08

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن 2 رکنی سائیکلنگ ٹیم کو 40 روزہ تربیت کیلئے کوریا بھجوائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق فیڈریشن آئندہ ماہ ستمبر میں کوریا میں 40 روزہ تربیت کیلئے قومی کھلاڑی فضہ ریاض اور ان کے ہمراہ سردار نزاکت جائیں گے وہاں پر 40 روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کریں گی۔ اس تربیتی کورس میں قومی کھلاڑی کے کھیل میں بہتری اور نکھار آئے گا۔

متعلقہ عنوان :