وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس
سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 13:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیر قومی سلامتی نے دہشتگردوں کے آسان اہداف کو نشانہ بنانے پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتائج پر بھی بات کی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔
پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے محفوظ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نظریے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ یہ نظریہ ہماری زندگیوں کے راستے بدلنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ کوئٹہ کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کم وقت میں بہترین نتائج کیلیےوفاقی،صوبائی انٹیلیجنس اداروں میں ہم آہنگی کو بنایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہاپسندی سے محفوظ بنائیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف عوام اور حکومت متحد ہیں ،پاکستانی عوام کو محفوظ اور خوشحال اور مستحکم پاکستان دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردغلط فہمی میں مبتلا ہیں،دہشت گرد قوم میں انتشار اور عدم اتفاق کا بیج بونا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی قوم دہشتگردوں کےخلاف جاری کارروائیوں کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.