وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 13:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیر قومی سلامتی نے دہشتگردوں کے آسان اہداف کو نشانہ بنانے پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتائج پر بھی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے محفوظ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نظریے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ یہ نظریہ ہماری زندگیوں کے راستے بدلنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ کوئٹہ کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کم وقت میں بہترین نتائج کیلیےوفاقی،صوبائی انٹیلیجنس اداروں میں ہم آہنگی کو بنایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہاپسندی سے محفوظ بنائیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف عوام اور حکومت متحد ہیں ،پاکستانی عوام کو محفوظ اور خوشحال اور مستحکم پاکستان دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردغلط فہمی میں مبتلا ہیں،دہشت گرد قوم میں انتشار اور عدم اتفاق کا بیج بونا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی قوم دہشتگردوں کےخلاف جاری کارروائیوں کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :