جشن آزادی کے موقع پر جوڈو کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے

منگل 9 اگست 2016 13:09

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے تمام صوبوں اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 14 اگست کے حوالے سے ملک بھر میں جوڈو کے مقابلوں کا انعقاد کرے تاکہ 14اگست کو بھرپور طریقے سے منایا جاسکے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری نے تمام یونٹس اور صوبوں کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ وہ جشن آزادی کے لئے ملک بھر میں جوڈو کے ایونٹس کا انعقاد کرے تاکہ جشن آزادی کو شایان شان اور بھرپور طریقے سے منایا جاسکے۔ فیڈریشن ہر سال 14اگست کے حوالے سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جشن آزادی کے موقع پر جوڈو کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :