بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر مصطفیض الرحمان کے کندھے کی سرجری پرسوں ہوگی

منگل 9 اگست 2016 13:13

ڈھاکہ ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر مصطفیض الرحمان کے کندھے کی سرجری جمعرات کو لندن میں ہوگی۔ مصطفیض الرحمان کاؤنٹی کے ایک میچ میں کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے ڈائریکٹر جلال یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی مصطفیض الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی کندھے کی سرجری 11 اگست کو لندن میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد فاسٹ باؤلر کو مکمل طور پر فٹ ہونے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔