برطانوی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام ،ایشیاء میں کمی ہوئی

منگل 9 اگست 2016 13:13

لندن ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) برطانوی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں کمی ہوئی۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1336.40 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.1 فیصد کم ہوکر 1342.90 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 2 0. فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1332.80 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1338.40 ڈالر فی اونس رہے۔