کراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 13:15

کراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : کراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکا نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر کسٹم نے بتایا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے کسی مسافر کے ذریعے اسمگلنگ کی جا رہی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر نے بیرون ملک جانے والے مسافر کو موبائل فون سے بھرا ایک بیگ تھمایا۔

(جاری ہے)

جہاز میں پہنچتے ہی بیگ بردار شخص نے جہاز سے آف لوڈ ہونے کے لیے طبیعت خرابی کا بہانہ کیا اور بیگ لیکر جہاز سے نیچے اتر گیا جس پر کسٹم حکام نے شک کی بنا پر اسے حراست میں لیکر بیگ کی تلاشی لی۔ کسٹم حکام کے مطابق بیگ سے 44 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم دونوں کی شناخت ابھی واضح نہیں کی گئی۔ کسٹم حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے ساتھ ائیر پورٹ میں موجود عملے میں سے بھی کسی کے ملوث ہونے کا امکان ہے جسے گرفتار کر کے تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :