والکس ویگن کو اٹلی میں 5.5 ملین ڈالر کا جرمانہ

منگل 9 اگست 2016 13:16

میلان ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) جرمن کار ساز ادارے والکس ویگن کو اٹلی میں 5.5 ملین ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

والکس ویگن پر انجن فکسینگ (ڈیزلگیٹ)کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر اطالوی مسابقتی کمشن نے ادارے کو 5.5 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔مذکورہ جرمانہ اسی سکینڈل کے تحت کیا گیا ہے جو گذشتہ سال والکس ویگن بارے سامنے آیا تھا جس میں والکس ویگن کو گیارہ ڈیزل انجن ماڈلز میں غلط ڈیٹا دینے والا دھوکہ باز ایمیشن سافٹ وئیر نصب کرنے کا الزام لگایا گیا جو تحقیقا ت سے ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :