اوپیک نے آئندہ ماہ الجزائر میں اپنا اجلاس بلا لیا

منگل 9 اگست 2016 13:16

ویانا۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) تیل بر آمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے آئندہ ماہ اپنا اجلاس بلا لیا۔اوپیک سے جاری بیان کے مطابق آئل مارکیٹ کو عدم استحکام سے نکالنے کے لئے آئندہ ماہ الجزائر میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے مذکورہ اجلاس انٹرنیشنل انرجی فورم کے اجلاس کے موقع پر سیائڈ لائن طور منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اوپیک کے صدر محمد بن صالح الصدا نے کہا ہے کہ اس سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی سے تیل کی طلب بڑھنے کا امکان ہے،انہوں نے کہا کہ تیل کی حالیہ نرخ اور مارکیٹ میں عدم استحکام محض عارضی ہے۔

متعلقہ عنوان :