عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

منگل 9 اگست 2016 13:17

لندن ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک ہفتے تک کمی کا شکار رہنے کے بعد سنبھلنے شروع ہو گئے،لندن سپاٹ میں دسمبر کے لئے سونے کی سپلائی قیمت میں0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1336.40ڈالر فی اونس اور یو ایس گولڈ کی ڈیلیوری 1342.90ڈالر فی اونس میں طے ہوئی۔

(جاری ہے)

چاندی کے سودے قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 19.85 ڈالر، پلاٹیم 1152ڈالر ،اور پلاڈیم 696ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔