ملائشین خوردنی پام آئل کے نرخ بڑھ گئے

منگل 9 اگست 2016 13:17

کوالالمپور۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) ملائشین خوردنی پام آئل کے نرخ بڑھ گئے،ملائشیا برسا ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں اکتوبر کے لئے خام پام آل کے سودے 2440 رنگیٹ(605 ڈالر)فی ٹن میں طے ہوئے۔

(جاری ہے)

چین جو پام آئل کا دنیا کا دوسرا بڑا درآمدکنندہ ہے اس ستمبر کے وسط میں موسم خزاں کا تہوار منا رہا ہے اس موقع پر خوردنی تیل کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ایک ڈیٹا کے مطابق جون کے مقابلے میں اس سال جولائی میں ملائشیا کے پام آئل کی طلب میں 12سے 15فیصد اضافہ ہوا زیادہ تر ڈیمانڈ یورپ اور چین کی طرف سے تھی۔