اگیتی مولی کی بہتر پیداوار کے لیے دریا، نہر یا راجباہ کے قریب زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جا ئے،محکمہ زراعت

منگل 9 اگست 2016 13:17

لاہور۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء)کاشتکار مولی کی اگیتی قسم کی کا شت رواں ماہ میں مکمل کرلیں،محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار سبزیوں کی کا شت میں جد ید ٹیکنا لو جی کا استعمال کرکے بہتر پیداوار اورمنافع حا صل کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگیتی مولی کی اچھی کوالٹی کی بہتر پیداوار کے لیے دریا، نہر یا راجباہ کے قریب زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مولی کی پوری پیداوار کے لیے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ نیچی جگہ پر زیادہ اور اونچی جگہ پر کم پانی بیج کے اگاؤ ، بڑھوتری اور پیداوار کو متاثر کرتا ہے لہذا کاشت کے وقت منتخب کردہ کھیت کو ہموار کریں۔ انہوں نے کہاکہ کھیلیاں نکالنے کے بعد کھیت کو ایک ایک کنال کے حصوں میں تقسیم کرلیں تاکہ پانی لگانے میں آسانی رہے اور وتر کھیلیوں میں برابر سطح پر رہے۔اگیتی کاشتہ مولی کو پہلا پانی بوائی کے فوراً بعد نہایت احتیاط سے لگائیں اورخیال رکھیں کہ پانی کھیلیوں کی چوٹی سے نیچے رہے اور صرف وتر والی نمی بیج تک پہنچے کیونکہ اگر پانی پٹڑیوں پر چڑھ جائے تو زمین کی سطح سخت ہوجانے سے اگاؤ متاثر ہوگا اور پیداوار کم ہوجائے گی۔