دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے، شہباز شریف

منگل 9 اگست 2016 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گرد پاک دھرتی پربوجھ ہیں جن کامکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ دھماکے کا واقعہ قومی سانحہ ہے۔ پوری قوم کی ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرودں کا کوئی دین ہے نہ مذہب۔یہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی قوت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دیں گے۔

متعلقہ عنوان :