اسلام آباد،حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن،2نائیجرین، صومالی باشندے سمیت 27مشکوک افراد گرفتار

منگل 9 اگست 2016 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) حساس اداروں اور پولیس کی کراچی کمپنی کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2نائیجرین،ایک صومالی باشندے سمیت 27مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا اور گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو حساس اداروں اور پولیس نے کراچی کمپنی کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2نائیجرین،ایک صومالی سمیت 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،کارروائی کے دوران 20ہاسٹلز اور 100افراد کے کوائف اکھٹے کئے گئے ہیں،گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :