ٹھٹھہ کے قریب کھلے سمندرمیں کشتی ڈوب گئی، بارہ ماہی گیر لاپتہ

منگل 9 اگست 2016 13:30

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں شکار کے لئے جانے والی ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان فشرفوم فورک کے مطابق گزشتہ رات شکار کی غرض سے نکلنے والی الکیبر نامی کشتی تیز لہروں کے باعث سمندر میں الٹ گئی، کشتی میں 12 ماہی گیر سوار تھے جن کا تعلق کاتیار برداری سے ہے ۔تمام لوگ بستی کھاروچاند کے رہائشی تھے کشتی میں موجود 12 افراد تاحال لاپتہ ہے ۔مقامی ماہی گیروں کی جانب سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے سندھ نے کیٹی بندر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے پاک نیوی سے درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :