مسجدالحرام میں کرین گر نے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ، واقعے کا مقدمہ فوجداری عدالت میں چلانے کی سفارش

منگل 9 اگست 2016 13:32

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء)مکہ مکرمہ میں گزشتہ سال دوران حج مسجدالحرام میں کرین گر نے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ، واقعے کا مقدمہ فوجداری عدالت میں چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ میں گزشتہ سال دوران حج مسجدالحرام میں کرین گر نے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے ۔واقعے کے ذمے دار 13 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے فوجداری عدالت میں ہوگی ۔مسجدحرام میں گزشتہ سال کرین گرنے سے 107 افراد جاں بحق اور 238 زخمی ہوئے تھے۔بیوروآف انوسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن نے کرین حادثہ واقعے کی تحقیقات کی تھی۔