تھیٹر میری پہچان ہے اس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا ہے‘کشف شہزادی

منگل 9 اگست 2016 13:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست۔2016ء) سٹیج اداکارہ کشف شہزادی نے کہا ہے کہ اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کرو گی‘ابھی میری توجہ سٹیج ڈراموں کی طرف ہے ۔تھیٹر میری پہچان ہے اس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا ہے ۔تھیٹر میرے لیے بہت بڑی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے جب تک میں خود کو مکمل اداکری ثابت نہ کرلو فلم انڈسٹری میں قدم نہیں رکھو گی۔

(جاری ہے)

کشف شہزادی نے مزید کہا پاکستان میں نوجوان نسل کی فلم میں انٹری کی وجہ سے پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں بنے لگی ہیں ۔پاکستان کے سٹیج ڈراموں کا معیار بھی پہلے سے بہتر ہو چکا ہے تھیٹر میں اب لوگ اپنی فیملز کے ہمراہ ڈرامہ دیکھنے آرہے ہیں ۔اس کی بنیادی وجہ ڈراموں میں بے ہودگی اور بے حیائی کا خاتمہ ہے ۔میں نے ہمیشہ اچھے کام کو ترجیحی دی ہے کبھی بے ہودہ کام کیلئے خود سے سمجھوتہ نہیں کیا۔